Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی تنگ نظری،پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بخیلی اندازسے مذاق اڑایاجارہا

 اسلام آباد(جی این اے)خود کو انسانی حقوق کا ٹھیکدارسمجھنے والا بھارت لفظی دہشت گردی میں بھی کسی سے پیچے نہیں،چونکہ آج کل پاکستان کرکٹ ٹیم ور...

 اسلام آباد(جی این اے)خود کو انسانی حقوق کا ٹھیکدارسمجھنے والا بھارت لفظی دہشت گردی میں بھی کسی سے پیچے نہیں،چونکہ آج کل پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہے جہاں وہ بھارت سے بدترین شکست کے بعد گزشتہ روزآسٹریلیا سے بھی ہارچکی ہے جس پر بھارتی شائقین بھونگے اندازسے پاکستانی ٹیم کا مذاق آڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاک آسٹریلیا میچ کے دوران ایک بھارتی تماشائی ایسا پوسٹر اٹھا کر سوشل میڈیا پر دکھا رہا جس میں ویرات کویلی نے پاکستانی کپتان کو گود میں لٹایا ہوا ہے اورساتھ لکھا ہے باپ تو پھر باپ ہی ہوتا ہے،اسی طرح ایک پاکستانی شائقین قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہا تھا تو پولیس اہلکارآگیا کہ آپ پاکستان کے حق میں نعرے نہیں لگا سکتے جس پر پاکستانی شائقین پوری بحث کرتا دکھائی دیا کہ میں پاکستان سے ہوں پاکستان کے حق میں نعرے نہیں لگائوں گا تو کس کے حق میں لگائوں گا،یہاں سے بھارت کے تنگ دلی واضع ہوجاتی ہے۔

کھیل کو کھیل ہی تصورکرنا چاہیے اسکے برعکس بھارت یہاں بھی تنگ نظری اوربخیلی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔حتی کہ مزہبی چھیڑچھاڑ بھی کی جارہی کبھی جان بوجھ کر اسٹیڈیم میں فسلطینی مسلمانوں کے خلاف اوراسرائیل کے حق میں پوسٹر دکھائے جاتے ہیں۔

عالمی دنیا کو اب ادراک ہوجانا چاہیے کہ پاکستان سے رقبے اورآبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک کے حکمران اورانتہاپسند جماعتیں کس قدر چھوٹی سوچ کے حامل ہیں،یہی سے یہ اندازا لگانا بھی ہرگزمشکل نہیں کہ وہاں اقلیتوں کا گزربسرکیسے ہوتا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں