Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایک لاڈلہ جیل میں گیا تو دوسرالاڈلہ باہر سے آگیا،نوازشریف کی واپسی پرپیپلزپارٹی سیخ پا

 لاہور(جی این اے)مجرم نوازشریف کے پروٹوکول کے ساتھ فنگرپرنٹس لینا عدالت کے وقارپر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،ایک لاڈلہ جیل میں گیا تو دوسرا لاڈل...

 لاہور(جی این اے)مجرم نوازشریف کے پروٹوکول کے ساتھ فنگرپرنٹس لینا عدالت کے وقارپر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،ایک لاڈلہ جیل میں گیا تو دوسرا لاڈلہ بیرون ملک سے آگیا،بہت بڑا یوٹرن نوازشریف نے لیا ہے،ملک میں آنے سے پہلے اورآنے کے بعد کچھ اورہی دکھائی دے رہے ہیں،پیپلزپارٹی میڈیا سیل سے نوازشریف کی واپسی پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں جو اس وقت تباہی ہورہی ہے اسکے ذمہ داربھی نوازشریف ہیں،حیرانگی ہے کہ ایک قومی مجرم کو پروٹوکول کیساتھ پاکستان لانا گویا انصاف کا تو جنازہ ہی نکال دیا گیا ہے،جبکہ پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی بھی بول پڑے انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ وہ بھی مینارپاکستان پر بہت مایوس کن تھا،لوگوں کو جلسے میں لایا گیا وہ خود نہیں آئے،نوازشریف ایسے تقریرکررہے تھے کہ جیسے ایک قیدی کررہا ہے۔

افسوسناک ہے کہ نوازشریف نے جلسے میں انتخابات کا ذکر تک نہیں کیا،یہ 2007میں بے نظیر بھٹو کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتا،سرکاری ملازمین کو جلسے میں لانے کی روایت جاری رہی۔

کوئی تبصرے نہیں