Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف اپنے گھرداخل ہوئے تو کیا ہوا؟

 لاہور(جی این اے)چارسال بعد ملک میں واپس آنے والے ن لیگ کے قائد نوازشریف جب رائیونڈ اپنے گھر پہنچے تو بچوں اورفیملی کے دیگر افراد نے پرنم آن...

 لاہور(جی این اے)چارسال بعد ملک میں واپس آنے والے ن لیگ کے قائد نوازشریف جب رائیونڈ اپنے گھر پہنچے تو بچوں اورفیملی کے دیگر افراد نے پرنم آنکھوں کسیاتھ استقبال کیا۔

نوازشریف جوں ہی اپنی گاڑی سے اترے تو شریف خاندان کے تمام افرادبچوں سمیت جمع ہوگئے،بہن بھائی کے گلے لگ گئی،ہاتھوں کو چوما،مرحوم عباس شریف کی فیملی بھی وہیں موجود تھی اسی طرح مریم نوازکے نواسی نواسہ اورمریم اوورنگزیب بھی موجود تھیں،نوازشریف نے بچوں کو بھی پیار کیا،اسکے علاوہ صدقے کے بکروں کے سروں پر بھی ہاتھ پھیرا گیا۔

خاندان کے تمام لوگ خصوصا خواتین باربار جذباتی انداز سے اپنی خوشی کا اظہارکرتی رہیں،اورساتھ اللہ کا شکربھی اداکررہی تھیں کہ نوازشریف واپس اپنے گھر آئے۔

کوئی تبصرے نہیں