Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چینی بھی غریبوں کی پہنچ سے دورہوگئی

 اسلام آباد(جی این اے)ڈالر کیساتھ ساتھ چینی کی قیمت بھی اونچی اڑان بھرنے لگی،پہلے سنچری کی پھرڈبل سنچری اوراب مزید نرخ بڑھتے جارہے ہیں،کئی ش...

 اسلام آباد(جی این اے)ڈالر کیساتھ ساتھ چینی کی قیمت بھی اونچی اڑان بھرنے لگی،پہلے سنچری کی پھرڈبل سنچری اوراب مزید نرخ بڑھتے جارہے ہیں،کئی شہروں میں دوسوپندرہ کا ہندسہ بھی کراس کرگیا۔

صرف چاردن میں کوئٹہ میں چینی پندرہ روپے اضافے کے بعد دوسوبیس روپے کی ہوچکی ہے۔اسی طرح چمن کے علاقے میں چینی دوسو30 روپے میں دستیاب ہے۔

کراچی میں بھی دوسوروپے کلو چینی فروخت کی جارہی ہے،راولپنڈی میں کہیں 180 تو کہیں ایک سوپچاسی روپے فی کلو بیچی جارہی ہے۔

بات چینی تک ہی محدود نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برھنے کے بعد باقی ضروریات زندگی بھی سفید پوش طبقےکی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں