Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دس ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچے کی پرورش، ڈاکٹرحیران

 صادق آباد(جی این اے)رحم یارخان کی تحصل صادق آبادکے نجی ہسپتال میں منفرد اور حیر ت انگیز واقعہ پیش آیا،، جہاں دس ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچ...

 صادق آباد(جی این اے)رحم یارخان کی تحصل صادق آبادکے نجی ہسپتال میں منفرد اور حیر ت انگیز واقعہ پیش آیا،، جہاں دس ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا،آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔

صادق آبادکے ایک نجی ہسپتال میں اپنی نوعت کا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا جسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز بھی ششدر رہ گئے،، ہسپتال حکام کا کہناتھاکہ 10ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایاگیا،بچی کیا گیا الٹرا ساؤنڈہوا تو بچی کے پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔

بچی کا آپریشن کرنے والے ماہر ڈاکٹرچائلڈ سرجن مشتاق احمد کا کہناہےکہ جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا ،2گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگز واقعہ سامنے آیا کہ بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی دراصل بچہ تھا، 10ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا،،تاہم آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے ،آپریشن کے بعد مزید ٹیسٹ کے سیمپلز لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر کا مزید کہناتھاکہ اس طرح کا واقعہ ملین افرادمیں سے ایک کے ساتھ پیش آتاہے ،دراصل یہ عمل جڑواں بچوں کا ہوتاہے جس میں ماں کے پیٹ میں بننے والا ایک بچہ دوسرے بچے کے پیٹ میں پرورش پانا شروع کردیا ہے،،اس سے قبل اس نوعیت کا پہلا کیس 1945میں سامنے آیاتھا،پوری دنیا میں اب تک اس نوعیت کے 100کیسز مختلف ممالک میں سامنےآچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں