Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بجلی سستی ہوگی یا نہیں وزیرتوانائی نے صاف بتا دیا

 اسلام آباد(جی این اے)بجلی اس وقت تک عوام کو سستی نہیں دے سکتے جب تک بجلی چوری نہیں روکے گی اورلوگ بل ادا نہیں کریں گے،وزیرتوانائی محمدعلی ن...

 اسلام آباد(جی این اے)بجلی اس وقت تک عوام کو سستی نہیں دے سکتے جب تک بجلی چوری نہیں روکے گی اورلوگ بل ادا نہیں کریں گے،وزیرتوانائی محمدعلی نے پریس کانفرنس کے دوران مایوس کن خبرسنا دی۔

وزیرتوانائی کیساتھ نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے،محمد علی نے کہا کہ حکومت کو سالانہ 589ارب روپے کا نقصان صرف بجلی چوری کی وجہ سے برداشت کرنا پڑتا ہے اور تین ہزار44ارب میں سے تو لیسکو،آئیسکو،فیسکو،گیپکو اورمیپکو سوارب کا نقصان کررہی ہیں اسی طرح حیسکو،کیسکو،پیسکو،ٹیسکو اورسیپکو میں چارسو89 ارب کی بجلی چوری ہوجاتی ہے۔

وزیرتوانائی نے یہ بھی کہا کہ قبائلی علاقوں میں بھی بجلی چوری ہونے کی وجہ سے بلز میں اضافہ کرنا پڑتا ہے،صرف مردان کا ایک علاقہ ایسا ہے جہاں سے ایک ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اب بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کرنے جارہے ہیں جن علاقوں میں پچاس سے ساٹھ فیصد بجلی چوری ہوتی ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے گا،جبکہ جن علاقوں میں ساٹھ فیصد کی شرح سے بجلی چوری ہورہی ہے وہاں انفورسمنٹ کے ذریعے کام ہوگا۔بجلی چوری کرنے والے افسران کی لسٹ بن چکی ہے جو الیکشن کمیشن کے پاس بھجوادی گئی ہے جو منظورہوگی تو انھہیں ہٹا دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران پٹرولیم کے سیکرٹری نے بھی حیران کن موقف پیش کیا کہ بجلی کے بلوں میں تو جی ایس ٹی کو چھوڑکرباقی تو بہت معمولی سے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں