Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چینی افغانستان اسمگل کرنے والوں کے خلاف کیا ہوا؟

  اسلام آباد(جی این اے)چینی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا آغاز ہوگیا۔ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نے چینی کی ب...

 

اسلام آباد(جی این اے)چینی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا آغاز ہوگیا۔ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نے چینی کی بڑی کھیپ افغانستان اسمگل ہونے سے بچا لی۔

نگران وزیراعظم کی خاص ہدایت پر یہ آپریشن کیا گیا،وزیراعظم کے حکم پر چینی فیکٹریوں کے گیٹ پر ایف بی آر کی ٹیمیں تعینات ہیں جو چینی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں،یہ کارروائیاں چینی کی برھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کی جارہی ہیں۔اسکے علاوہ ملک کی سرحدوں پر بھی سخت سیکیورٹی کی جارہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ چینی کو کون کون افغانستان اورایران میں اسمگل کررہا ہے۔

ابھی جو اپریشن کیا گیا ہے اس میں بھی چینی بڑی مقدارمیں افغانستان اسمگل کی جارہی تھی جسے ایف سی نے بری طرح ناکام بنایا۔

کوئی تبصرے نہیں