Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بٹگرام؛ چیئرلفٹ ٹوٹ گئی،8زندگیاں ہوا میں معلق،ریسکیو آپریشن جاری

بٹگرام(جی این اے)بٹگرام کے علاقےآلائی پاشتو کے مقام پر سکول کے بچوں کی لفٹ دورسیوں کے ٹوٹنے کے بعدصرف ایک رسی پرنوسوفٹ کی بلندی پر پھنس گئی...


بٹگرام(جی این اے)بٹگرام کے علاقےآلائی پاشتو کے مقام پر سکول کے بچوں کی لفٹ دورسیوں کے ٹوٹنے کے بعدصرف ایک رسی پرنوسوفٹ کی بلندی پر پھنس گئی،چھ بچوں سمیت آٹھ افرادلفٹ میں ہیں جنکی جان بچانے کیلئے ہیلی کپٹر کی مدد سے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

لفٹ میں پھنسے افراد میں سے گلفرازنامی شخص کے پاس موبائل ہے جسکا کہنا ہے کہ اب موبائل کی بیٹری بھی ختم ہونے والی ہے،سب بہت خوف زدہ ہیں ایک بچہ خوف سے بے ہوش بھی ہوچکا ہے،خبر کے مطابق لفٹ ابھی ایک میل ہی چلی تھی کہ اسکی دوتاریں ٹؤٹ گئیں،اب صرف ایک رسی باقی ہے جو خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت ٹوٹ جائے گی۔

گلفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں لفٹ میں پھنسیں پانچ گھنٹے ہوچکے ہیں،ہمارے پاس پانی کی بھی کوئی سہولت نہیں ہے۔جبکہ ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ لفٹ بھی اونچائی پر ہے اور نیچے نیٹ بھی لگانا مشکل ہے تاہم ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا جارہا ہے کہ بچوں کی کیسے جان بچائی جائے،دوسری جانب اس خدشے کا اظہاربھی کیا جارہا ہے کہ ہیلی کپٹر کے پروں کی ہوا کی شدت سے تیسری رسی بھی ٹوٹ سکتی ہے۔

پاک فوج نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانےکے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور اس سلسلے میں دو ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو کے لیے پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی سلنگ آپریشن کے ماہرین کی ٹیم بھی آپریشن میں مصروف عمل ہے۔

دریں اثنا نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بھی بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں