Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات دی گئیں؟

  اسلام آباد(جی این اے)سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات دی جارہی ہیں میڈیا رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل س...

 

اسلام آباد(جی این اے)سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں کیا کیا سہولیات دی جارہی ہیں میڈیا رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نےاٹک جیل کا دورہ کیا تھا جسکی رپورٹ پرترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکمرے میں نیا باتھ روم بنادیاگیاہے جس کی دیواریں پانچ فٹ اونچی ہیں اور نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے،باتھ روم میں جدید کموڈ اور  واش بیسن بھی نصب کیاگیا ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی رکھے گئےہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی میسرہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

یادرہے کہ عمران خان کیلئے پانچ ڈاکٹر تعینات ہیں جو عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں جسکے بعد ہی کپتان کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے، سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بر آمد ےمیں لگائے گئے ہیں۔

منگل کو اہل خانہ اور جمعرات کو وکلا سے عمران خان کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں