Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کون سی ضروری چیزیں مزید مہنگی ہوگئیں؟

  اسلام آباد(جی این اے)مہنگائی کے حوالے سےقومی ادارہ شماریات کی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہےجسکے مطابق پاکستان میں بتیس اشیاء کی قیمتوں میں اضاف...

 

اسلام آباد(جی این اے)مہنگائی کے حوالے سےقومی ادارہ شماریات کی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہےجسکے مطابق پاکستان میں بتیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، سات اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سروےرپورٹ کے مطابق جن چیزوں کی قیمتں بڑھ چکی ہیں ان میں سرخ مرچ پاؤڈر 7.58 فیصد ، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد  مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29فیصد اور پیٹرول 6.40 فیصد  مہنگا اضافہ ہوا۔

بعض چیزوں کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی ہوئی ہے جن میں ٹماٹرکی قیمت میں 13.60فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی۔


کوئی تبصرے نہیں