Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ،پاک فوج نے آپریشن خطرناک قرار دیدیا

 پشاور(جی این اے)بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری،پاک فوج نے آپریشن خطرناک قرار دیدیا۔  آئی ایس پی آر کے...

 پشاور(جی این اے)بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری،پاک فوج نے آپریشن خطرناک قرار دیدیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو اہلکار نےچیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو  کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور پانی پہنچا دیاہے ۔پاک آرمی کے اسپیشل سروسزگروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہرٹیم بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ 

 پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر لفٹ کے قریب پہنچنے پرڈولی ہل رہی ہے جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے، یہ انتہائی رسکی آپریشن ہے جس میں پاک آرمی کے دستے مکمل جان فشانی سے حصہ لے رہے ہیں۔ اب ریسکیو آپریشن کے باقی آپشنزکا استعمال زیر غور ہے۔



کوئی تبصرے نہیں