Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

صبرکا پیمانہ لبریز،مسجدوں میں بجلی کے بلز نہ جمع کرانے کے اعلانات

 میرپور(جی این اے)برداشت کی بھی حد ہوتی ہے،میرپورمیں بجلی کے بلز نہ جمع کرانے کے اعلانات مساجد میں ہونے لگے،آزادکشمیر کے دیگر کئی علاقوں میں...

 میرپور(جی این اے)برداشت کی بھی حد ہوتی ہے،میرپورمیں بجلی کے بلز نہ جمع کرانے کے اعلانات مساجد میں ہونے لگے،آزادکشمیر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے،معتدد شہروں میں بلز نذرآتش کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میرپورکی مساجد میں میرپوربارآیسوسی ایشن،انجمن تاجران اورمقامی سیاسی وسماجی جماعتوں کی باہمی مشاورت اورفیصلے کے بعد یہ اعلانات کئے گئے کہ ماہ اگست کے تمام قسم کے بلات چاہے وہ دکانوں کے ہوں یا گھروں کے ہوں کسی صورت جمع نہیں کرائے جائیں گے،اعلانات میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر بلز نہ جمع کرانے کی صورت میں محکمے کی جانب سے کنکشن کاٹنے والے آگئے تو پہلے آپ انکو روکیں اگروہ نہیں رکتے تو اسکی ذمہ داری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن پر ہوگی جن ہاتھوں سے آپکے کنکشن کاٹے جائیں گے وہی ہاتھ دوبارہ لگانے بھی آئیں گے۔

اسی طرح آزادکشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ بارنے بھی بجلی کے بلز پر وحشیانہ ٹیکسوں کے کلاف ہٹرتال کا اعلان کردیا،کوٹلی میں بھی وکلائ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،کئی علاقوں میں بلز کو پھاڑ کرپھینک دیا گیا۔

عوام کے پریشرسے مجبورہوکر حکومت نے رواں ماہ کے لگائے گئے ٹیکس ختم کرتے ہوئے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کرنے کا اعلان کیا جبکہ متاثرین نے اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا کہ جب تک مستقل بنیادوں پر ظالمانہ ٹکیسسز ختم نہیں ہوجاتے۔

کوئی تبصرے نہیں