Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بجلی کے بلوں میں آئے روزاضافہ عوام کیساتھ ناانصافی ہے،سکندرحیات چوہدری

 کوٹلی(جی این اے)سفید پوش طبقے سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کرے،سکندرحیات چوہدری کوٹلی کی نامورس...

 کوٹلی(جی این اے)سفید پوش طبقے سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کرے،سکندرحیات چوہدری کوٹلی کی نامورسیاسی شخصیت جو ن لیگ مرکزی مجلس عاملہ کے ممبربھی ہیں نے اپنے میڈیا بیان میں بجلی کے بھاری بلوں پر سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

سکندرحیات چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگائی کا گراف خطرناک حدوں کو چھو چکا ہے،سفید پوش طبقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہوتا جا رہا ایسے میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے،آئے روز بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کرنا عوام کیساتھ کھلی ناانصافی کے مترادف ہے،آج اگرکوٹلی سمیت پورے آزادکشمیر میں حکومت مخالف اوربھاری ٹیکسوں کے خلاف احتجاج ہورہے تو اسکی بنیادی وجہ یہی ہے کہ عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،غریب لوگ بچوں کو تعلیم دلوائیں،انکا پیٹ بھریں یا بھاری بلز جمع کرائیں۔

ن لیگ کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی سمیت اشیائ ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ غریب بھی سکھ کاسانس لے سکیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں