Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ،خراب موسم اوراندھیراآپریشن روک دیا گیا

 بٹگرام(جی این اے)چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کی جان بچانے کیلئے جاری آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے،دوبچوں کو باحفاظت لفٹ سے نکال لیا گیا...

 بٹگرام(جی این اے)چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کی جان بچانے کیلئے جاری آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے،دوبچوں کو باحفاظت لفٹ سے نکال لیا گیا ہے،لیکن رات کے اندھیرے اورموسم کی وجہ سے آپریشن کو روک دیا گیا ہے اوراب زمین سے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے،زمینی آپریشن میں ایک چھوٹی ڈولی کو اسی تارکیساتھ نصب کیا جائے گا جومتاثرہ ڈولی کے قریب جائے گی جہاں سے کوشش کی جائے گی کہ ایک ایک بچے کو حفاظت سے نکال لیا جائے۔

یادرہے کہ یہ لفٹ سکول کے چھ بچوں سمیت آٹھ افرادکو لے جارہی تھی کہ ابھی ایک میل کا سفر ہی تہہ کیا تھا کہ اسکی دورسیاں ٹوٹ گئیں،جسکے باعث لفٹ صبح سے اپنی جگہ روکی ہوئی ہے اوراس میں پھنسے دوبچے خوف سے بے ہوش بھی ہوگئے تھے۔تاہم پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن شروع کیا گیا اورسب سے پہلے پھنسے ہوئے افراد تک کامیابی سے پانی،ادویات اورخوراک پہنچائی گئ۔

کوئی تبصرے نہیں