Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بٹگرام چئیرلفٹ کا مالک اورآپریٹرقانون کے شکنجے میں آگئے

 بٹگرام(جی این اے)غفلت اورلاپرواہی نامنظور،چئیرلفٹ ٹوٹنے کے واقعے پر لفٹ کے مالک اورلفٹ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ الائی کے...

 بٹگرام(جی این اے)غفلت اورلاپرواہی نامنظور،چئیرلفٹ ٹوٹنے کے واقعے پر لفٹ کے مالک اورلفٹ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ الائی کے پولیس ترجمان نے میڈیا بیان میں کہا ہےکہ لفٹ کا مالک گلزرین اوراعجازگرفتار ہوچکے ہیں اوراب ان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مالک اورآپریٹر کے خلاف درج ہونے والی رپورٹ میں پانچ دفعات شامل ہیں،اس خوفناک واقعے کے بعد چئیرلفٹ کو مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں دیگر علاقوں میں بھی تقریباً نوچئیرلفٹس سیل کردی گئی ہیں جسکا نتیجہ اب یہ نکلا ہے کہ دریا پارعلاقوں کا ایک دوسرے سے رابط ہی ٹوٹ گیا ہے،خاص طورپر سکول جانے والے بچے اوراساتذہ اب گھروں میں ہی بندہوکے رہ گئے ہیں،اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈولی کو دوبارہ بحال کیا جائے ورنہ بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں