Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارت کے شہر آگرہ میں مردہ زندہ ہو گیا

 آگرہ:(ویب ڈیسک)بی جےپی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری...

 آگرہ:(ویب ڈیسک)بی جےپی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات  ادا کی جا رہی تھیں تو انہوں نے آنکھیں کھول دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔
مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں،تاہم جب انہیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم میں جنبش ہوئی۔
جس پر اہل خانہ سمیت شرکاء کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں آکسیجن دی گی۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہیش بگھیل پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اس وقت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج  ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں