Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج

  مٹیاری:مٹیاری کے محلہ پیرزادہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے،مظاہرین کی جانب سے حیکسو واپڈا کے خل...

 

مٹیاری:مٹیاری کے محلہ پیرزادہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے،مظاہرین کی جانب سے حیکسو واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 مٹیاری کے محلہ پیرزادہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے حیسکو واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،، اس موقع پر مظاہرین کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ چھوٹے چھوٹے فالٹ کا بہانہ بنا کر دس،دس گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے، ہم نے کئی بار شکایات کیں اور درخواستیں دیںمگر واپڈاکی جانب سے شنوائی نہ ہوئی۔

مظاہرین نے کہا کہ ایک تو شدید گرمی اوپر سے بجلی کی بند ش، ہم شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں، بجلی کی بندش کے باعث ہمیںپانی بھی میسر نہیں ہے،،بزرگ اورچھوٹے چھوٹے بچے گرمی سےبلک کر رہ جاتے ہیں، خدا را ہمارا احساس کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے نیشنل ہائی وے بلاک کردیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں