Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اب ہمارے ملک میں دوطبقے راج کریں گے؟

 اسلام آباد(جی این اے)وزارت خزانہ کی جانب سے حسب روایت ایک بار پھر پٹرول مہنگا کردیا گیا ہے اب 17 روپے پچاس پیسے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی ن...

 اسلام آباد(جی این اے)وزارت خزانہ کی جانب سے حسب روایت ایک بار پھر پٹرول مہنگا کردیا گیا ہے اب 17 روپے پچاس پیسے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دوسونوے روپے 45پیسے فی لیٹر ہوچکی ہے،اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت دوسو93روپے چالیس پیسے ہوگئی ہے۔

یہ اٹل حقیقت ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ظلم اورناانصافی اسی صورت بڑھتی جاتی ہے جب معاشرے کے افراد اسے خاموشی اختیارکئے کھلے دل سے قبول کرتے جاتے ہیں،جب وہ اپنے ہی منتخب کردہ حکمرانوں سے یہ پوچھنے کی جرات نہیں کرتے کہ ہمارے ٹیکسوں کا پیسہ کہاں گیا کس کس منصوبے پرخرچ ہوا،جب یہ سوال کرنے کی بھی ہمت نہیں کرتے کہ غربت ختم ہونے کے بجائے بڑھ کیوں رہی ہے،تعلیم اورصحت کی سہولیات کا فقدان کیوں ہورہا،روزمرہ استعمال کی چیزیں بھی قوت خرید سے باہر کیوں ہورہی ہیں؟ہمارے بچے بھوک وافلاس کا شکارہورہے اورآپکے بچے مغربی ممالک میں پرآسائش زندگیاں گزاررہے،آخر یہ ظلم کیوں؟جب یہ سب پوچھنے کی ہمارے اندرہمت نہیں تو پھر ہمیں معلوم ہوجانا چاہیے کہ اس ملک میں اب دوطبقے ہی راج کریں گے ایک وہ جو امیر سے امیر ترہوگئے اوردوسرا وہ طبقہ جو بھیک مانگتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرتا،باقی سفید پوش طبقہ سسک سسک کرہی زندگی گزارنے کو اپنا مقدرسمجھے۔

کوئی تبصرے نہیں