Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سرکس میں کرتب دکھانے والے جانورظلم کا شکارکیوں؟

  لاہور(جی این اے)لاہورکے علاقے جوہر ٹائون میں سرکس کے نام پر جانوروں کا استحصال ہونے لگا،تنگ پنجروں میں قید جانوربھوک سے بھی نڈھال دکھائی د...

 

لاہور(جی این اے)لاہورکے علاقے جوہر ٹائون میں سرکس کے نام پر جانوروں کا استحصال ہونے لگا،تنگ پنجروں میں قید جانوربھوک سے بھی نڈھال دکھائی دے رہے جبکہ وائلڈ لائف سب کچھ دیکھ کربھی چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے۔

میڈیا پر آنے والی خبر کے مطابق سرکس میں افریقی شیر اورگھوڑے بھی موجود ہیں جنکے کرتب بھی دکھائے جاتے ہیں حالانکہ شہر میں جانوروں کے کرتب پر مکمل پابندی بھی عائد ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن تنگ پنجروں میں شیروں کو رکھا گیا وہ اس حد تک کمزورمیڑیل سے تیارکئے گئے کہ ایک دن چاروں شیر ان سے باہر نکل آئے جہنیں بمشکل دوبارہ پکڑا گیا ورنہ کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایک طرف جانوروں کے کرتب دکھانے پر پابندی ہے تو پھر سرکس کے نام پر کھلے عام اس پابندی کی دھجیاں کیونکر اڑائی جارہی ہیں،کیا انتظامیہ کو نہیں معلوم کہ جب حکومت کی جانب سے کسی بھی چیز پر پابندی ہوتو اسکوکوئی بھی نہیں توڑسکتا،اور یہ بھی انتہادرجے کا ظلم ہے کہ جنگلی جانوروں کو گندے اورتنگ پنجروں میں رکھا جائے،جانوروں کے حقوق کی پاسداری کا حکم تو اسلام بھی دیتا ہے،لیکن یہ بھی ایک کڑی حقیقت ہے کہ ہمارے ہاں غریب انسانوں کے حقوق نہیں تو جانوروں کے حقوق کی کون پاسداری کرے،بحرحال انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس نام نہاد سرکس میں جانوروں پر ہونے والے ظلم کا فوری نوٹس لے۔

کوئی تبصرے نہیں