Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ڈھوک کالاخان میں نوجوان کرنٹ لگنے سے چل بسا

راولپنڈی(جی این اے)ڈھوک کالاخان ہائی وے کا قریبی علاقہ جناح ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق کاشف نامی ن...

راولپنڈی(جی این اے)ڈھوک کالاخان ہائی وے کا قریبی علاقہ جناح ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان خالق حقیقی سے جا ملا۔

تفصیلات کے مطابق کاشف نامی نوجوان اپنے گھرکی تعمیر کروا رہا تھا اسی دوران مکان کو پانی لگانے کیلئے پانی کی موٹر لگانے کی کوشش کی مگر شدید کرنٹ لگا جس سے کاشف بے ہوش ہوگیا جسے اہل محلہ نے پہلے اپنے طورپر ہوش میں لانے کی کوشش کی مگر پھرہسپتال لے گئے جہاں سانسوں کی ڈور ٹوٹ گئی۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ اسکے اپنے بچے ابھی پانچ سال سے کم عمر کے ہیں۔

نوجوان کی نمازجنازہ ڈھوک کالاخان قبرستان میں اداکی گئی جہاں لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

کوئی تبصرے نہیں