Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سیاست میں جھوٹ اورتنقیدبرائے تنقید کا قائل نہیں،سکندرچوہدری

 کوٹلی(جی این اے)صاف شفاف سیاست کا قائل ہوں،جھوٹ اورتنقیدبرائے تنقید میرے مزاج کے خلاف ہے،اعلی قیادتوں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اپنے نظریا...

 کوٹلی(جی این اے)صاف شفاف سیاست کا قائل ہوں،جھوٹ اورتنقیدبرائے تنقید میرے مزاج کے خلاف ہے،اعلی قیادتوں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اپنے نظریاتی ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے،کوٹلی سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سینئررہنما سکندرچوہدری کی کھری کھری باتیں۔

سکندرچوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کے لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں،ہرموقع پر اپنی بھرپورمحبت کا اظہاربھی کرتے ہیں ان محبتوں کا تقاضا ہے کہ عملی سیاست میں انکی امیدوں کا محوربنوں۔چالیس سال سے سیاست میں خدمات سرانجام دے رہا ہوں لیکن دکھ اس وقت بہت ہوتا ہے جب آپکے لیڈرہی اپنی زبان سے پھرجائیں،میں سمجھتا ہوں عوامی مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں کہ الیکشن کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم بھی منصفانہ کی جائے،ایسے وہی لوگ اسمبلیوں میں پہنچیں گے جو سیاست کو عبادت سمجھ کراپناتے ہیں،یہ پیغمبری پیشہ ہے لیکن افسوس کہ ہمارے ہاں چند مفاد پرستوں نے اس شعبے کو بھی بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔

سکندرچوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوٹا کریسی سے نفرت ہے تاہم اگرآپ کو یہ معلوم ہوجائے کہ آپکی اعلی قیادت ہی عوامی مفادات میں عدم دلچسپی رکھتی ہے جبکہ آپ خود نیک نیتی سے ریاستی معاملات کو دیکھ رہے ہوں تو ایسی صورتحال میں کوئی بھی پارٹی ہواسے چھوڑدینا ہی بہترہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں