Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کیا آئندہ 76برسوں میں بھی ہم نے باجے ہی بجانے ہیں؟

  اسلام آباد(جی این اے)آج پورے ملک میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے،صبح کا آغازاسلام آباد میں 31جبکہ صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی س...

 

اسلام آباد(جی این اے)آج پورے ملک میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے،صبح کا آغازاسلام آباد میں 31جبکہ صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا،نماز فجر میں وطن عزیز کی سلامتی اورترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تمام شہروں کو جھنڈیوں اورخوبصورت لائٹوں سے سجایا گیا،مگر اسکے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بزرگ حضرات بچوں کو اپنے پاس بیٹھا کر آزادی کی قیمت سے آگاہ کرتے،نئی نسل کو بتاتے کہ اس ملک کو آزادکرنے کیلئے کیا کیا قربانیاں دی گئیں،کیسی کیسی مشکلات کو ہمارے بڑوں نے برداشت کیا مگر افسوس کہ والدین بچوں کو جشن آزادی کے کپڑے دلانے کے بعد مہنگے ترین باجوں سے لیس کرکے ایسے گلی محلوں میں چھوڑدیتے ہیں کہ جیسے انکے سارے حقیقی فرائض پورے ہوگئے اورپھربچے جو باجے بجابجا کر پورے محلے کو سرپر اٹھاتے ہیں کہ ایسے محسوس ہونے لگتا ہے جیسے ہمارے سب مسائل تو 1947کو ہی حل ہوگئے تھے اب ہم نے صرف باجے ہی بجانے ہیں۔

خدارا بچوں کو آزادی کی نعمت اورملک سے محبت کے فروغ کو پروان چڑائیں ورنہ ہم اگلے 76برسوں میں بھی ترقی کے بجائے صرف باجے ہی بجاتے رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں