Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوسی 21میں پروقارفیملی کنونشن

  راولپنڈی(جی این اے)جماعت اسلامی یوسی 21کے زیرانتظام فیملی کنونشن کی انتہائی پروقارتقریب،اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ و...

 


راولپنڈی(جی این اے)جماعت اسلامی یوسی 21کے زیرانتظام فیملی کنونشن کی انتہائی پروقارتقریب،اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ وہ جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے زیادہ پراعتماداورپرسکون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کے انتہائی محترک رہنما ایڈووکیٹ زاہد کیانی نے امیرجماعت یوسی اکیس شفاعت بھٹی،ملک ابراراورناصرجنجوعہ کی معاونت سے ایسی تقریب کا انعقاد کیا جسکا مقصد علاقے کے لوگوں کو یہ باورکرانا تھا کہ جماعت اسلامی ایک خاندان کی مانند جماعت ہے اورآپ اس خاندان کے اہم رکن ہیں۔

اس موقع پر امیدواربرائے صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے خاص طورپر شرکت کرکے تقریب کی رونق کو چارچاند لگادئیے جبکہ دیگرمعززمہمان گرامی میں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اورعمران شفیق ایڈووکٹ بھی شامل تھے جہنوں نے تمام شرکاہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

رضااحمد شاہ سمیت دیگر مہمانوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج تک جتنی بھی باقی بڑی جماعتوں کی دعوے دارجماعتیں اقتدارمیں تو رہی ہیں مگرعوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہی رہی ہیں کیونکہ سب کے اپنے اپنے مفادات تھے مگر جماعت اسلامی نے اقتدارمیں نہ رہتے ہوئے بھی ہمیشہ عوام کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ کراچی میں آپ بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھ لیں کہ عوام نے کیسے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوسی ا2 میں پانی اورگیس کے مسائل بہت گھمبیر صورتحال اختیارکرچکے ہیں لہذا انکے حل کیلئے ضروری ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایڈووکیٹ زائد کیانی کو بطورچیئرمین منتخب کیا جائے تاکہ اس علاقے کی قسمت بھی بدلے۔دوران تقریب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردوخواتین میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب کے آخرمیں پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں