Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سرگودھا؛ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

سرگودھا(جی این اے) سرگودھا کےایک قصبےجھاوریاں میں ناخلف بیٹے نے 20 مرلے زمین کی لالچ میں باپ کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے م...

سرگودھا(جی این اے) سرگودھا کےایک قصبےجھاوریاں میں ناخلف بیٹے نے 20 مرلے زمین کی لالچ میں باپ کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں60 سالہ بزرگ محمد حیات کو سر میں آہنی راڈ مار کر اس وقت قتل کیا گیا جب وہ گھر میں سویا ہوا تھا،اکلوتے بیٹے ثاقب نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ، تفتیش کے دوران مدعی ہی قاتل نکلا ، ناحلف بیٹے نے ساتھی کیساتھ ملکر 20 مرلہ زمین حاصل کرنے کے لئے باپ کوہی قتل کر دیااور بعد میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، ملزم ثاقب نویں کلاس کا طالبعلم ہے جس کو ساتھی سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں حافظ نوید اکرم کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں