Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گدھوں کا میلہ سج گیا

تحصیل ماتلی کے علاقے ٹنڈوغلام علی میں گدھوں کا سالانہ میلا سج گیا،میلے میں مختلف نسلوں کے گدھے خرید اور فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں،جبکہ جانیمن...

تحصیل ماتلی کے علاقے ٹنڈوغلام علی میں گدھوں کا سالانہ میلا سج گیا،میلے میں مختلف نسلوں کے گدھے خرید اور فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں،جبکہ جانیمن نامی گدھی کی قیمت نے گاہکوں کو خیران وپریشان کر دیا ہے۔

تحصیل ماتلی کے علاقے ٹنڈوغلام علی میں ہر سال سجنے والے تین روزہ اس میلے میں سندھ سمیت ملک بھر سے لوگ آتے ہیں،، میلے میں مختلف نسلوں کے گدھے لائے جاتے ہیں جن میں ایرانی،لاڑی،سرائیکی نسل کے علاوہ دیگر کئی نسلوں کے گدھےشامل ہیں،،مالکان ان گدھوں کے نام بھی رکھے ہیں جیسے جانیمن، طوفان، راکٹ، بادل، لاڑی وغیرہ۔

میلے میں رکھے گدھوں کی قیمتیں تین سے چار لاکھ تک بھی ہوتی ہیں ،میلے میں موجود جانیمن نامی گدھی کی قیمت نے توگاہکوں کوحیران و پریشان کر رکھا ہے، جس کی قیمت چار لاکھ مقرر کی گئی ہےجبکہ جانیمن کا مالک اس سے کم قیمت پر اسے بیچنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہے،،  بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ 3سے 4 لاکھ تک کا گدھا خریدنے سے تو بہتر ہے کہ ہم پیک اپ یا رکشہ خرید لیں تو اس سے اچھا گزارا ہوجائے گا۔

دوسری جانب میلے میں آنے والے شہریوں نے منڈی میں سہولیات کے فقدان کی بھی شکایت کی ہے ،،شہریوں کا کہنا ہے کہ میلے میں پینے کا پانی بھی  موجود نہیں ہے، جبکہ بیوپاریوں سے پرچی کے نام پر 700 سو سے 1500تک وصول کیے جارہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں