Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہوگی

جدہ(جی این اے)سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق سالانہ غسلِ ک...

جدہ(جی این اے)سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔

العربیہ کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب، عطر سے دھویا جائے گا۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں سے خشک کیا جائے گا جبکہ دیواروں کو صاف کرنے کے لیے سفید کپڑے کا استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم ؐکے زمانے سے چلی آ رہی ہے،بعض روایات کے مطابق نبی کریم ؐسال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں