Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دلہن گھر کا صفایا کر کے چھو منتر ہو گئی

لیاقت پور:مبینہ طور پر نوسرباز دلہن دولہے کے گھر کا صفایا کر گئی،،، 5لاکھ لے کر چھومنتر ہو گئی،، دلہے نے دلہن کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری د...


لیاقت پور:مبینہ طور پر نوسرباز دلہن دولہے کے گھر کا صفایا کر گئی،،، 5لاکھ لے کر چھومنتر ہو گئی،، دلہے نے دلہن کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت پور چک نمبر 119/NP کے رہائیشی خادم حسین نے دو روز قبل مبینہ طور پر سمیرا بی بی سے نکاح کیا۔ درخواست کے متن کے مطابق احاطہ کچہری کے نکاح خواں تاج مستوئی نے 2لاکھ نقدی اور 1تولہ طلائی زیورات وصول کرواکر نکاح کروایا،،دلہن نے ایک دن گزارنے کے بعد والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کا ڈرامہ رچا یا،اور والدہ کی عیادت کیلئےجاتے  50ہزار نقدی اور دلہے کی انگوٹھی ساتھ لے گئی۔بعد ازاں نکاح بھی جعلی نکلا ،،دلہے نے دلہن ،اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں