Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان گرفتار،عدالت نےآئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کر لیا

اسلام آباد:(جی این اے)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا،احاطۂ عدالت سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہو...

اسلام آباد:(جی این اے)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا،احاطۂ عدالت سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو فوراً طلب کیا۔

عمران خان کے مقدمات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت شروع کی اور شور شرابے پر پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟انہیں بتایا گیا کہ چیئر مین پی ٹی ٹئی کو گرفتار کرلیا گیا،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے یہ غلط کام کیا ہے جس نے بھی کیا ہے۔اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آدھا گھنٹہ دے دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ شیشے توڑے گئے ہیں،جس نے بھی کیا غلط کیا ہے،مجھے کارروائی کرنا پڑی تو وزرا اور وزیر اعظم کے خلاف بھی کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم نے کہا کہ پولیس،وکلا اور سٹاف کو رینجرز نے مارا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ انکو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے؟ فوراً بتائیں۔

چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد،سیکریٹری داخلہ کو پندرہ منٹ میں طلب کیا۔ انہوں ںے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی پندرہ منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں