Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ن لیگی خواتین کی عیدملن پارٹی میں پیراشوٹرزنہ منظورکے نعرے لگ گئے

 راولپنڈی(جی این اے) مسلم لیگ ن پی پی 17 کی صدر ثمینہ شعیب کی طرف سے خواتین ورکر مسلم لیگ ن کے اعزاز میں عید ملین پارٹی میں نظریاتی ورکرز پھ...

 راولپنڈی(جی این اے) مسلم لیگ ن پی پی 17 کی صدر ثمینہ شعیب کی طرف سے خواتین ورکر مسلم لیگ ن کے اعزاز میں عید ملین پارٹی میں نظریاتی ورکرز پھٹ پڑے، ورکرز کا استحصال بند کرو، پیراشوٹرز نہ منظور کے نعرے،عید ملن پارٹی کی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

رانا ثناءاللہ، نزہت صادق، اور اعلی قیادت سے اپیل کی گئی کہ راولپنڈی خواتین ونگ کے تحفظات دور کیے جائیں،پی پی 17 مسلم لیگ ن کی صدر ثمینہ شعیب نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کےلیے جان بھی قربان ہے اور ہمیشہ ہر جدوجہد میں ہم پارٹی کے شانہ بشانہ رہے اور مستقبل میں بھی ہمیشہ پارٹی کے ساتھ ہونگے، ہر پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں اور مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے ورکرز کی بات سنی اور ان کےتحفظات دور کیے، میاں نواز شریف، مریم نواز نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی ہے، اور ہم بھی ہمیشہ پارٹی کے ساتھ ہونگے۔

ثمینہ شعیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس مشکل ترین دور میں میاں شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم پاکستانی عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف عمل۔ہے۔ایسے میں پارٹی کے کچھ کرتا دھرتا لوگ نظریاتی لوگوں کی جگہ پیراشوٹرز کو پرموٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نظریاتی ورکرز میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

پی پی 17 کی صدرنے مزیدکہا کہ پارٹی کے مفاد میں ضروری ہے کہ ان ورکرز کے تحفظات دور کیے جائیں اور نظریاتی ورکر کو عزت دی جائے۔عید ملن پارٹی سے ڈاکٹر نسیم، مسز ملک، رضیہ سلطانہ، روبینہ شفیق، دولتانہ کوثر، رفعت عباسی، خالدہ بی بی، ساجدہ اطہر، زرین کوثر، نےخطاب کیا اور قیادت سے مطالبہ کیا کہ نظرہاتی ورکرز کو انکا حق دیا جائے اور پارٹی کو پیراشوٹرز سے بچایا جا ئے، پیراشوٹرز کو پروموٹ کرنے والوں سے بھی جواب طلبی کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں