Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کپتان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا ملک بلاک کرنے کا اعلان

اسلام آباد:(جی این اے)پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے،جس پر کئی شہروں میں کارکنوں ںے سڑکیں بند کردیں۔ آ...

اسلام آباد:(جی این اے)پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے،جس پر کئی شہروں میں کارکنوں ںے سڑکیں بند کردیں۔

آج القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے رینجرز کی مدد سے تحریک انصاف کے چیئرمین  کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد سےتحریک انصاف کی قیادت نے کارکنوں کو احتجاج کیلیے ملک بھر میں کال دیدی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی کال پر مختلف شہروں میں کارکنوں کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا۔ پنجاب اور کے پی میں مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی اور گرفتاری کو عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر اور سندھ  میں تحریک انصاف کے صدر نے اپنے ٹوئٹر میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری کانسیٹیوشن کی خلاف ورزی ہے،علی زیدی نے کہا یہ ملک اس قسم کے نظام کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا،قوم کو اٹھنا ہوگا۔



کوئی تبصرے نہیں