Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

اسلام آباد:ٰ(جی این اے)فواد چوہدری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو  بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ...



اسلام آباد:ٰ(جی این اے)فواد چوہدری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو  بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کو رات گئےگرفتار کرلیا گیا تھا۔

فواد چوہدری 12 گھنٹے سے سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر موجود تھے اور وہ گرفتاری کے خدشے کے باعث سپریم کورٹ سے باہر نہیں آرہے تھے۔پولیس نے فواد چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور بعد ازاں عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر، فواد چوہدری اور علی زیدی سمیت دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں