Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کامران اکمل نے ٹیم کو اعتماد بڑھانے کیلیے کیا مشورہ دیا؟

کراچی:سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹرکامران اکمل نے چھوٹی ٹیموں کے ساتھ کھیلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے اچھی ٹیم کیخلاف کھ...

کراچی:سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹرکامران اکمل نے چھوٹی ٹیموں کے ساتھ کھیلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے اچھی ٹیم کیخلاف کھیلنے سے ہمیں اعتماد ملے گا۔

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹرکامران اکمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل گرین شرٹس کو اعتماد بڑھانے کے لیے بھرپور کرکٹ کھیلنی چاہیے،جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت سے قطع نظرکسی بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے اچھی ٹیم کیخلاف کھیلنے سے ہمیں اعتماد ملے گا اور یہی پاکستان ٹیم کو کرنا چاہیے،چاہے ہم ان کے ملک میں جا کر کھیلیں یا وہ یہاں آئیں یہ عمل پاکستان کرکٹ ٹیم کااعتماد بڑھائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ کے منسوخ ہونے کی صورت میں دو یا سہ ملکی سیریز کے لیے مختلف بورڈز سے رابطے شروع کردیے ہیں، حتمی فیصلوں کا انحصار فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق ان کی دستیابی پرہے، ممکنہ سیریزکے لیے جنوبی افریقہ، زمبابوے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز زیرغور ہیں،اس ضمن میں بورڈ پس پردہ رابطوں میں مصروف ہے۔

کوئی تبصرے نہیں