Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دوران عدت نکاح،عدالت نےعمران خان نااہلی کی درخواست نمٹادی

اسلام آباد:(جی این اے) دوران عدت نکاح  کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی ایک درخواست نمٹادی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس م...

اسلام آباد:(جی این اے) دوران عدت نکاح  کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی ایک درخواست نمٹادی گئی ہے۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے عدت کے دوران بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کیا، جب طلاق ہوجائے تو پھر عدت کی مدت تین ماہ ہوتی ہے، جب فوت ہوجائے تو پھر عدت کی مدت 4 مہینے اور 10 ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ جس عالم دین نے عمران خان کا نکاح پڑھایا اس نے بیان دیا ہے کہ عمران خان نے دوسری دفعہ نکاح کیا، عمران خان نے سائفر کا ایشو بنایا اور فوج پر الزامات لگائے۔

درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس  مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ ایک سیاسی کیس ہے۔ درخواست گزار وکیل نے کیس واپس لینے کی استدعا کردی جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔


کوئی تبصرے نہیں