Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ہمیں نیب کے ادارے کو بند کرنا ہوگا،وزیر خارجہ

کراچی:(جی این اے)بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حامی نہیں البتہ نیب کے ادارے کو بند کرنا ہوگا،   پیپلزپارٹی شروع روز س...

کراچی:(جی این اے)بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حامی نہیں البتہ نیب کے ادارے کو بند کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی شروع روز سے نیب کےخلاف ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھاری دل کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہا ہوں،پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاہ روز ہیں،جب کوئی سیاستدان گرفتارہو توپیپلزپارٹی اصولی طورپر کبھی خوشی نہیں مناتی،سیاستدان گرفتارہوتے ہیں تو پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔ 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ایک مہم شروع کرائی کہ نیب کو بچائیں، میاں صاحب حکومت میں آئے تب بھی مطالبہ کیا کہ نیب میں ترامیم لےکرآئیں اور بند کیاجائے، ہماری بات نہیں مانی گئی، ہم سب کا مطالبہ تھاکہ نیب ترامیم کریں،خان صاحب حکومت میں تھے تو ان کا مؤقف تھا کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے، وہ ہماری ترامیم پر نہیں مانے،ہم نیب ترامیم لے کر آئے  اب اس سےفائدہ لینے والے خان صاحب خود ہیں۔

بلاول زرداری نے مزید کہا  پیپلزپارٹی شروع روز سے نیب کےخلاف ہے اور سمجھتی ہے کہ ہمیں نیب کے ادارے کو بند کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کی نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان اٹھا رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں