Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان کی رہائی، وزیردفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(جی این اے)عمران خان کی رہائی پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی ناراضگی سے بھرپورردعمل سامنے آگیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف ک...

اسلام آباد(جی این اے)عمران خان کی رہائی پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی ناراضگی سے بھرپورردعمل سامنے آگیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کورٹس سے تو حکم جاری ہوتے ہیں،خواہشات کا اظہار نہیں کیا جاتا،میں حکم کا انتظارکررہا تھا مگر عدلیہ نے اظہارخواہش کردیا،شہبازشریف آشیانہ کیس کے سلسلے میں گرفتارہوئے تھے،میں بھی قانون کی گرفت میں آیا تھا،مجھے توزمین پر لٹا دیا گیا تھامیں نے کسی سے شکایت نہ کی جبکہ عمران خان سے تو گسیٹ ہائوس میں بھی یہ پوچھا جارہا کہ کیا سہولتیں چاہیں،اچھا سلوک صرف عمران خان کیساتھ ہی کیوں کیا جارہا،کیا یہ دومعیار نہیں ہیں۔

پوری عوام نے دیکھا عمران خان چل کر جارہے وہیل چیئر کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی،کورٹس کو جو اہم اداروں اوریادگاروں پر حملے کئے گئے اس پر سوموٹولینا چاہیے تھا،ان معاملات پر عدالت تشویش کا شکار کیوں نہ ہوئی،عمران کو تو بہت ادب احترام کیساتھ گیسٹ ہائوس لے جایا گیا جبکہ نوازشریف،مریم نواز اورآصف زرداری کیساتھ تو ایسا نہیں کیا گیا تھا۔

موجودہ حالات تب ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں کہ اگرملک میں ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں،اگرحالات متقاضی ہوئے تو ایمرجنسی بھی لگاسکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی آرزو پر ہی آئین اورقانون کا استحصال ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں