Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اب ہوگی اربوں روپے کی بچت،پنجاب نگران حکومت کے دبنگ فیصلے

لاہور(جی این اے)فضول خرچی بند،اب ہوگی اربوں روپے کی بچت،پنجاب کی نگران حکومت نےدبنگ فیصلے کرلئے۔ ایسے نظام کے نفاذ کو منظورکرلیا گیا کہ جسکے...

لاہور(جی این اے)فضول خرچی بند،اب ہوگی اربوں روپے کی بچت،پنجاب کی نگران حکومت نےدبنگ فیصلے کرلئے۔

ایسے نظام کے نفاذ کو منظورکرلیا گیا کہ جسکے تحت محکموں میں کاغذ استعمال نہیں ہونگے،فائل کا نظام ختم کردیا گیا۔پندرہ مئی تک تمام محکموں میں ای فائلنگ نظام نافذالعمل ہوگا۔نگران وزیراعلی نے AC آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

نگران کابینہ کے اجلاس میں گلگت اور کشمیر کے لائق بچوں اوربچیوں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے اس حوالے سے کابینہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔

دریائے نیلم میں جس جیپ کے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ان تمام متاثرہ خاندانوں کو پندرہ لاکھ روپے فی گھرانہ امداد بھی دینے کی اجلاس میں مظوری دی گئی۔علاوہ ازیں پنجاب پولیس رولز 2017میں بھی ترمیم کی جائے گی۔اسکے علاوہ بھی کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں