Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی فیصلوں سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا،وزیر خارجہ

گوا:(جی این اے)بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی سے متعلق یکطرفہ بھارتی فیصلے نے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا،کشمیر سے متعلق پاکستان...

گوا:(جی این اے)بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی سے متعلق یکطرفہ بھارتی فیصلے نے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا،کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،بھارت  کرکٹ کو سیاست اور فارن پالیسی سے الگ رکھے۔

گوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان کا کشمیر سے متعلق موقف واضح اور ٹھوس ہے،ہمسایہ ملک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان اور بھارت کےعوام امن چاہتے ہیں،بھارت کو مزکرات کیلیے ماحول کو سازگار بنانا ہو گا۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کی طرف سے ویزہ جاری سے انکار کیا گیا،بھارت  کرکٹ کو سیاست اور فارن پالیسی سے الگ رکھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، اگر الزام تراشی کریں گے تو کاؤنٹرٹیرازم کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،دہشتگردی سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول زرداری نے تحریک انصاف کی تنقید کے ردعمل میں کہا کہ میں بھارت میں کسی پارٹی نہیں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں،جن کی عادت مخالفت کرنا ہے وہ مخالفت ہی کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے گوا آیا ہوں،وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،ایس سی او میں کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا ہو گا۔


کوئی تبصرے نہیں