Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کبھی نہیں چاہا والد جیسا شوہر ملے،پرینیتی چوپڑا

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں کبھی نہیں چاہا کہ مجھے میرے باپ جیسا شوہر ملے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑ...

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں کبھی نہیں چاہا کہ مجھے میرے باپ جیسا شوہر ملے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے اداکار عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت لوگوں سے سنا ہے یہ کہتے ہوئےکہ مجھے اپنے پاپا (والد)  جیسا شوہر چاہیے تھا لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔

جس پر عامر خان کی جانب سے پوچھا گیا کیوں؟ آپ کے والدکیسے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ میرے والد بہت سخت ہیں، انہیں بھی لگتا ہے کہ رونا غلط ہے، اگر میرے بھائی روتے ہیں تو وہ انہیں بولتے ہیں کیا لڑکیوں کی طرح رو رہے ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد کے مطابق لڑکوں کو کچن میں جانےکی اجازت نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے لگتا ہے ان کی غلطی نہیں ہے وہ ایسے ہی بڑے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے  بہت غرور ہوتا ہےمردوں میں، یہ مرد کےکام ہیں  وہ عورت کے کام ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک بھارتی سیاستدان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے منگنی کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں