Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مشہورفاسٹ فوڈ کے برگرسے چوہے کی مینگیناں نکل آئیں

 لندن(ویب ڈیسک)فاسٹ فوڈ کے شوقین احتیاط بھی کریں کسی بھی وقت آپکے فاسٹ فوڈ سے کچھ بھی غلط برآمد ہوسکتا ہے۔ لندن میں نامور چین فاسٹ فوڈ میں ا...

 لندن(ویب ڈیسک)فاسٹ فوڈ کے شوقین احتیاط بھی کریں کسی بھی وقت آپکے فاسٹ فوڈ سے کچھ بھی غلط برآمد ہوسکتا ہے۔

لندن میں نامور چین فاسٹ فوڈ میں اس وقت انتہائی ناگوارصورتحال پیدا ہوگئی جب ایک گاہک کے برگرسے چوہے کی غلاظت یعنی مینگیناں برآمد ہوئیں،گاہک نے فوراً محکمہ صحت کے احکام سے اسکی شکایت کی جس پر چاپھے کے دوران معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں چوہے کی مینگیناں موجود ہیں جو خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ صحت نے فوراً فاسٹ فوڈ کی اس برانچ کو سیل کردیا اورفاسٹ فوڈ چین کو چارلاکھ 75ہزار پونڈجرمانے کی سزا بھی دے دی گئی۔اس سے چند سال قبل بھی اسی فاسٹ فوڈ سے چوہے کی مینگیناں نکلی تھیں
۔

کوئی تبصرے نہیں