Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپر پاورامریکا ڈیفالٹ ہونے کے دھانے پرپہنچ چکا

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکا کی جانب سے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے اختتام تک ڈیفالٹ کے خدشے کے پیش نظر 726 ارب ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ج...

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکا کی جانب سے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے اختتام تک ڈیفالٹ کے خدشے کے پیش نظر 726 ارب ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کے باعث معاشی پابندیوں اور ناکام تجارتی سرگرمیوں کے باعث رواں برس کے ابتدا سے ہی امریکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔افغانستان،شام اور دیگر ممالک میں اپنے فوجیوں کو واپس بلاکر اخراجات میں کمی کرنے والی امریکی حکومت کا بجٹ خسارہ بڑھتا ہی جا رہا ہے جس سے سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کے ڈیفالٹ کرجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان حالات سے نمٹنے کے لیے صدر جو بائیڈن نے نئی حکمتِ عملی ترتیب دینے کے لیے کانگریس کے ارکان کا نو مئی کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر سات سوچھبیس ارب ڈالر کے قرض پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے خبر دار کر دیا ہے کہ ایک ماہ میں ڈیفالٹ ہوسکتا ہے جس سے بچنے کے لیے فوری طور پر 31عشاریہ 4 کھرب ڈالر قرضے کیلیے فوری قانونی سازی کی اشد ضرورت ہے۔


کوئی تبصرے نہیں