Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات کا کسی عدالت نے نوٹس نہیں لیا،وزیراعظم شہبازشریف

 اسلام آباد(جی این اے)ملک مشکل حالات سے دوچارہے،دوسری طرف ایک فاشٹ ڈکٹیٹر کو تحفظ دینے کیلئے ایک آہنی دیواربنادی گئی ،جب اپوزیشن والوں کو جھ...

 اسلام آباد(جی این اے)ملک مشکل حالات سے دوچارہے،دوسری طرف ایک فاشٹ ڈکٹیٹر کو تحفظ دینے کیلئے ایک آہنی دیواربنادی گئی ،جب اپوزیشن والوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل بھیجا گیا اس وقت کسی بھی کورٹ نے کوئی نوٹس لیا؟وزیراعظم شہباز شریف کی اعلی عدالت کے فیصلے پر کڑی تنقید۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم ورثے میں ملنے والے حالات پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں، سیلاب، مہنگائی اور کساد بازاری کے سونامی  نے مشکلات میں مبتلا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری لگاتار جھوٹ بولتے رہے ہیں، عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوجائے، نیب نے عمران خان کے خلاف کرپشن کے مقدمے بنائے ہیں، عمران خان کے دورمیں اربوں روپے کاغبن ہوا اور عمران خان کومالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھجوایا گیا،کیا کسی عدالت نے اس کا نوٹس لیا؟ عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹرہے اور اسے تحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن گئی ہے
۔

کوئی تبصرے نہیں