Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان گھبرائے یا نہیں میڈیکل رپورٹ نے سب بتادیا

 اسلام آباد(جی این اے)چئیرمین پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان جو قانون کی حراست میں ہیں انکا میڈیکل چیک اپ اوردیگرضروری ٹیسٹ کرلئے گئے ...

 اسلام آباد(جی این اے)چئیرمین پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان جو قانون کی حراست میں ہیں انکا میڈیکل چیک اپ اوردیگرضروری ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں۔

میڈیا پر آنے والی خبر کے مطابق ٹیسٹ اورطبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جسکی سربراہی ڈاکٹررضوان تاج کررہے تھے جبکہ انکے ساتھ پمز اورپولی کلینک کے سینئر طبی ماہرین بھی موجود تھے۔

عمران خان نے طبی ماہرین سے کسی بھی قسم کی تکلیف کا اظہار نہیں کیا بلکہ جب انکا بی پی،شوگر،دل کی دھرکن اورنبض چیک کی گئی تو سب کچھ نارمل تھا،معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ نیب کو فراہم کی گئی،عمران خان کے کچھ ضروری خون کے نمونے بھی لئے گئے،اورڈاکٹروں کی ہدایت پر ایکسرے بھی کرائے گئے۔

دل کی دھڑکن شوگراوربلڈپریشر کے نارمل ہونے سے یہ بھی واضع ہورہا کہ عمران خان پریشان ہیں نہ ہی گھبرائے ہوئے ہیں ورنہ کم ازکم انکے دل کی دھڑکن ضرورتیز ہوتی یا بلڈپریشر بھی بڑھا ہوا ہوسکتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں