Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا؟

اسلام آباد(جی این اے)اتحادی حکومت سے اچھی خبر کی توقع گویا محض دیوانے کا خواب بن گیا،مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے پھر بری خبر،بجلی حسب روایت ...

اسلام آباد(جی این اے)اتحادی حکومت سے اچھی خبر کی توقع گویا محض دیوانے کا خواب بن گیا،مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے پھر بری خبر،بجلی حسب روایت مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسکی قیمت میں بڑھائو مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا،اب عوام پر دو ارب 90 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا،بجلی کی بڑھتی قیمت کا اطلاق کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین پر نہیں ہوسکے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اب مئی کے جو بل آئیں گے ان میں صارفین کو اضافی پیسے بھی دینے ہونگے۔

بجلی گیس اور دیگر ضروریا ت کی قیمتیں بڑھانے والے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تو لگاتے رہے مگر عوام کو ریلیف یا عزت نہ دے سکے،آج غریب طبقہ سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا اوراپنی سسکیوں میں حکمرانوں کو نہ صرف بدعائیں دے رہا بلکہ شدت سے الیکشن کا انتظار بھی کررہا کیونکہ عوام کو بھی اپنے ووٹ کے ذریعے انتقام لینے کا مکمل حق ہے۔

کوئی تبصرے نہیں