Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وفاقی اورپنجاب بورڈ کے امتحانات تا حکم ثانی ملتوی

راولپنڈی:(جی این اے)موجودہ صورتحال کے پیش نظروفاقی اورپنجاب کے امتحانات  تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے کردئیے گئے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیاپرٹمنٹ ...

راولپنڈی:(جی این اے)موجودہ صورتحال کے پیش نظروفاقی اورپنجاب کے امتحانات  تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے کردئیے گئے ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیاپرٹمنٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایندسیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم فرسٹ اینول2023 کے تما م پرچے (مورخہ 11.05.2023 کو کیمسٹری اور جنرل سائنس صبح شام)(مورخہ 12.05.2023 کو اسلامیات لازمی، رلیجیئیس ایجوکیشن (فارنان مسلم) سیر ت الا رسول ﷺ (درس ِ نظامی گروپ صبح شام) تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے ہیں۔

چئیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کے مطابق شامل امتحان امیدواران کو نئی ڈیٹ شیٹ سے متعلق باضابطہ مطلع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی بورڈ نے بھی 13 مئی تک امتحانات ملتوی کردیے،اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ پیر پندرہ(15) مئی کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گاجبکہ ملتوی پیپرز کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں