Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ملکی موجودہ صورتحال پر فنکاروں کا ردعمل

کراچی:(جی این اے)سابق وزیراعظم کو ہراست میں لئت جانے کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد واقعات پر اداکاروں کا بھی ردعمل سامنے آیاہے۔ اداکارہ ماہرہ ...


کراچی:(جی این اے)سابق وزیراعظم کو ہراست میں لئت جانے کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد واقعات پر اداکاروں کا بھی ردعمل سامنے آیاہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ملک کی صورتحال پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ؛دل ٹوٹ گیا، اللہ ہمارے ملک اور عوام پر اپنا رحم فرمائے،آمیناداکارہ مایا علی نے لائیو لونگ عمران خان کے ہیش ٹیگ کیساتھ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ خود اور ملکی املاک کو نقصان مت پہنچائیں۔

مایا علی نے مزید کہا ہمیں کسی کو تکلیف پہنچائے یا کسی کیلئے خطرے کا باعث بنے بغیر اس صورت حال کو سمجھداری سے سنبھالنا ہے،شرپسند ہم میں سے نہیں ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کون لوگ ہیں۔

معروف کامیڈین،میزبان اور اداکار یاسر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچپن میں بہت ویڈیو گیمز کھیلے ہیں مگر جو گیم اس وقت پاکستان میں چل رہا ہے سمجھ سے باہر ہے،اس گیم کی بلا پتا نہیں کب سامنے آئے گی،خدا خیر کرے۔


کوئی تبصرے نہیں