Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عمران خان کے علاوہ اورکون کون گرفتارہوا؟

 اسلام آباد(جی این اے)سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ کئی دیگر اہم رہنما بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں،اسدعمر عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دی...

 اسلام آباد(جی این اے)سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ کئی دیگر اہم رہنما بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں،اسدعمر عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دینے ہائی کورٹ گئے،شاہ محمود قریشی کیساتھ کورٹ سے جوں ہی باہر نکلے تو انسداددہشت گردی کی فورس نے انھہیں پکڑا اوراپنے ساتھ لے گئے۔

اسی طرح پی ٹی ائی رہنما اورپنجاب کے سابق گورنر عمرسرفرازچیمہ کو بھی صبع سویرے انکے گھر سے اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتارکیا،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرفرازچیمہ کے خاندانی رجسٹریشن کے سرٹیفیکیٹ میں انکی بہن کو دھوکہ دہی سے وراثت میں حصہ دیا گیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر اورپی ٹی آئی کے رہنماقاسم سوری کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا اورانکی بیوی اوربھائی کو گرفتارکرلیاگیا،اس حوالے سے قاسم سوری نے سوشل میڈیا پراپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی اوربھائی کو اس لئے گرفتارکیا گیا کہ وہ ڈی چوک میں پرامن احتجاج کررہے تھے اوریہ سب پی ڈی ایم کے حکم پر ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں