Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

توڑپھوڑ کرکے پی ٹی آئی کو بدنام کیا جارہا،چوہدری پرویزالہیٰ

اسلام آباد(جی این اے)ہنگامے اورتوڑپھوڑ کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں بلک یہ ایسے شرپسند ہیں جن کا مقصد صرف پی ٹی آئی کی ساکھ ی...

اسلام آباد(جی این اے)ہنگامے اورتوڑپھوڑ کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں بلک یہ ایسے شرپسند ہیں جن کا مقصد صرف پی ٹی آئی کی ساکھ یا مقبولیت کو نقصان پہنچانا ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہ کراحتجاج کرنے کی ہدایات دی ہوئی ہیں،چوہدری پرویزالہیٰ نے اپنا دوٹوک موقف پیش کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،عمران خان پر حملہ کیا گیا ہے اب یہ انکا حق ہے کہ وہ جسکے خلاف مرضی ایف آئی آردرج کرائیں۔

پرویزالہیٰ نے یہ بھی کہا کہ پولیس کا کارکنوں پر تشددقابل مذمت ہے۔پورے ملک میں باہر نکلی عوام پر لاٹھی چارج کیا گیا،عمران خان ہم سب کے لیڈر ہیں اورپورے ملک کی اچھی طرح نمائندگی بھی کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں