Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کارروائی کی تو پھر وزیراعظم اوروزیروں کیخلاف بھی ہوگی،ہائی کورٹ

اسلام آباد(جی این اے)سیکرٹری داخلہ ہائی کورٹ کےحکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے،جبکہ اسلام آبادکے آئی جی عدالت میں پیش ہوگئے۔سیکرٹری داخلہ کی عدم...



اسلام آباد(جی این اے)سیکرٹری داخلہ ہائی کورٹ کےحکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے،جبکہ اسلام آبادکے آئی جی عدالت میں پیش ہوگئے۔سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر عدالت کا سخت اظہار ناراضگی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ عمران خان کو کس مقدمے میں گرفتارکیا گیا؟عدالت کو کارروائی کرنا پڑی تو پھر وزیراعظم سمیت انکے وزیروں کے خلاف بھی ہوگی۔

آئی جی نے فوراً گرفتاری کے وارنٹ عدالت میں پیش کئے۔ا س موقع پر عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان کے سرپر راڈ مار کرکیسے انکو زخمی بھی کیا گیا اسکے علاوہ عمران خان کی جس ٹانگ پر گولیاں ماری گئیں تھیں ان زخموں پر بھی ضربیں لگائی گئیں۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں