Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فیصلے کا وقت ہے،عوام آج باہر نکل آئیں،عمران خان

  لاہور(جی این اے)آج دمادم مست قلندر ہوگا،پی ٹی آئی آج چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کئی شہروں میں ریلیاں نکالے گی۔ چیئرمین ...

 

لاہور(جی این اے)آج دمادم مست قلندر ہوگا،پی ٹی آئی آج چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کئی شہروں میں ریلیاں نکالے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اب ختم ہوچکی ،نوے دن کےاندر انتخابات کرانے کا حکم آئین دیتا ہے،عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا کہہ چکی ہے جبکہ حکومت میں نہ مانوں کے تحت عدالتی فیصلہ ماننے سے انکاری ہے،جہاں حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرے وہاں بنیادی حقوق نہیں رہتے۔

عمران خان نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت ہے،عوام کو باہر نکلنا ہوگا،سب کو پیغام دے دیں کہ آپ چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

آج لاہور زمان پارک سے نکلنے والی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا،باقی ریلیاں راولپنڈی،اسلام آباداور پشاور سے نکالی جائیں گی۔سب لوگ ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ کے درمیان سڑکوں پر نکل آئیں۔

دوسری جانب اسلام اباد میں دفعہ 144 نافذ ہےجسکے تحت جلسے جلوس یا ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں