Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کو چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی گئی؟

اسلام آباد(جی این اے)جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو چوبیس گھنٹوں میں پولیس کے حوالے کیا جائے،نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے...

اسلام آباد(جی این اے)جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو چوبیس گھنٹوں میں پولیس کے حوالے کیا جائے،نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے پی ٹی آئی کو ڈیڈ لائن دے دی۔

پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ تیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک کے اندر ہیں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے اگر انکو حوالہ پولیس نہ کیا تو پھر وہی کچھ ہوگا جو قانون کہے گا۔24 گھنٹے کا وقت گزرجانے کے بعد قانون حرکت میں آجائے گا،اب کوئی نرمی کا برتائو نہیں کیا جائے گا۔

عامر میر نے مزید کہا کہ کپتان نے ہی دھمکیاں دی تھیں کہ مجھے گرفتارکیا گیا تو پھر کچھ بھی نہیں بچے گا۔فوج کے خلاف بھی مسلسل بولتے رہے۔پی ٹی آئی نے ہی لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اکسایا۔

اب زیروٹالرنس پالیسی ہوگی،حملوں میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے،انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اورانکو عبرت کا نشان بھی بنادیا جائے گا
۔

کوئی تبصرے نہیں